ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیر سے آنے والے افسروں کی شامت آگئی

دیر سے آنے والے افسروں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) چیف ایگزیکٹو ریلوے نثار احمد میمن کی ہدایت پر دفاتر میں دیر سے آنے والے ریلوے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی، ریلوے ہیڈ کوارٹر کے تمام گیٹ بند کر کے دیر سے آنے والوں کو باہر ہی روک دیا گیا۔        

دفاتر میں دیر سے آنے والے ریلوے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے، چیف ایگزیکٹو ریلوے نثار احمد میمن کی ہدایت ریلوے ہیڈ کوارٹر کے تمام گیٹ بند کردئیے گئے۔ دیر سے آنے والے افسران اور ملازمین کو داخلی دروازوں پر ہی روک دیا گیا، نو بجکر پندرہ منٹ سے افسران اور ملازمین کو دفاتر می‍ں داخل نہ ہونے دیا گیا۔

 ریلوے ہیڈکوارٹر کے داخلی دروازوں پر ملازمین کا رش لگ گیا، لیٹ آنے والے افسران اور ملازمین کو سزا کے طور پر ساڑھے گیارہ بجے تک گیٹ پر روکا گیا۔

 ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو ریلوے نثار احمد میمن نے خود داخلی دروازے پر آکر گیٹ بند کروائے، دیر سے دفاتر میں آنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔