لڑکی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی، کیس میں اہم پیشرفت

لڑکی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی، کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ڈیفنس میں لڑکی کی پولیس کانسٹیبل سے بدتمیزی کا معاملہ، بدتمیزی کرنیوالی لڑکی کے بعد لڑکے کی شناخت بھی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالے جوڑے کو پولیس دو روز گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ کرسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی لڑکی کے بعد لڑکے کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ لڑکے کا نام جان شیر خان ہے جو کھاریاں گجرات کا رہائشی ہے جبکہ لڑکی کی شناخت کانزا کے نام سے ہوئی ہے۔ 

پولیس کے جانب سے دونوں ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں، مگر ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

واضح رہے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں حیران کن واقعہ پیش آیا تھا جہاں خانزہ نامی لڑکی اپنے دوست کیساتھ گاڑی میں بیٹھ کر مبینہ طور پر نشہ استعمال کر رہی تھی، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو لڑکی نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، لڑکی پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ کیساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتی رہی جبکہ پولیس اہلکار تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو لڑکی سے بچاتا رہا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش بھی دی گئی تھی۔