صفائی کے ناقص انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس

صفائی کے ناقص انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے، صوبائی دارالحکومت میں کئی روز سے کوڑا نہ اُٹھایا جاسکا۔ شہریوں اور میڈیا کے نشاندہی کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیے لیا۔

       وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اورسڑکوں پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شہر صاف ستھرا چاہیے، صفائی کے انتظامات کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

جبکہ دوسری جانب وزیر اعلی کے نوٹس لینے سے قبل ہی چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی چودھری ریاض پریس کانفرنس کے ذریعے کوڑا نہ اٹھانے کہ وجوہات بتا چکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer