فخرامام: شہر میں ڈاکوؤں کی بلا خوف کارروائیاں، نواب ٹاؤن کے علاقے میں دکاندار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رائیونڈ روڈ کے رہائشی علی عباس نے نواب ٹاؤن میں موبائل فونزکی دکان بنارکھی تھی، اچانک رات گئے 3ڈاکودکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پرلوٹ مارشروع کردی۔ علی عباس نے دفاع کیلئے پستول نکالا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور فرارہوگئے۔ جبکہ دکاندار علی عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، حاصل ہونیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہروں کو بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
مقتول کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ واردات کے ایک گھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی جبکہ پہلے بھی دکان پر ڈکیتی کی 2 وارداتیں ہوچکی ہیں، جس کے مقدمات درج ہیں، مگر پولیس نے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا۔ مقتول علی عباس 2 بچوں کاباپ تھا، اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، واقعہَ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔