لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29 فروری کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے، وکلاء کیلئے بائیو میٹرک ووٹ رجسٹرڈ کروانے کی آخری تاریخ میں 8 روز باقی رہ گئے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بائیومیٹرک ووٹ رجسٹرڈ کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکی گئی ہے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری کا کہنا ہے کہ وکلاء 31 دسمبر تک بائیو میٹرک ووٹ رجسٹرڈ کروالیں۔ 31 دسمبر کے بعد وکلا بائیومیٹرک ووٹ کاسٹ کرنے کے حق سے محروم ہو جائیں گے.

اکتیس دسمبر تک رجسٹرڈ نہ ہونیوالےوکلا ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بارکے مطابق یکم جنوری کو ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer