(رضوان نقوی) ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔
ذرائع کے مطابق محمد یاسر پیرزادہ کو ڈائریکٹرلاء جبکہ ڈاکٹر احمد شہاب کو لارج ٹیکس پیئر یونٹ میں کمشنر زون ٹو تعینات کردیا گیا۔ ایف بی آر نے نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپسی پران لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر انوار الحق کو کمشنر ایل ٹی یو لاہور تعینات کردیا ہے۔
کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے ایڈیشنل کمشنر بہزاد انور کو تبدیل کرکے کمشنر اپیلز سیالکوٹ جبکہ ایڈیشنل کمشنر مسعود اسلم کا آرٹی او ٹو لاہور سے گوجرانوالہ تبادلہ کر دیا گیا۔