کھلے مصالحہ جات فروخت کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار

کھلے مصالحہ جات فروخت کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نئے سال کے آغاز پر کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی کا عندیہ دے دیا ہے، یکم جنوری سے کھلے مصالحہ جات کی فروخت کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی نے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے، نئے سال کی آمد سے قبل نئے قوانین پر عملدر آمد کے لائحہ عمل کی تیاری کی جاری ہے، ان تیاریوں میں کھلے مرچ مصالحوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے ایکشن پلان کی تیاری بھی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں ڈی جی فوڈاتھارٹی کی زیر صدرات پی ایف اے افسران کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2019 سے کھلے مصالحہ جات کی فروخت کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوگا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کھلے مصالحہ جات معدے اور کینسر سمیت متعدد موذی بیماریوں کا سبب ہیں، پابندی کا مقصد کھلے مصالحہ جات میں مضر صحت اشیا کی ملاوٹ کرنے والے عناصر کا خاتمہ کرناہے۔

مزید ویڈیوز کیلئے لنک پرکلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

M .SAJID .KHAN

Content Writer