ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کرسمس تقریب، مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کرسمس تقریب، مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک
کیپشن: City 42 - Child Protection
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کرسمس کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں بشپ آف لاہور عرفان جمیل، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق سمیت مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے کرسمس کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیا اور کیک بھی کاٹا گیا اورچائلڈ بیورو پروٹیکشن کی طرف سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

کرسمس تقریب میں بشپ آف لاہور عرفان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ سب کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو دفاتر میں کرسمس کی تقریبات کرائی جا رہی ہیں۔