محمد اویس: تھانہ نیلور کی حدود آڑہ کرپا میں غیرت کے نام پر لڑکی کے مبینہ قتل کے مقدمے میں پولیس نے مقتولہ کے والد کو گرفتار کرلیا۔
مقدمے کے مطابق حنا ظریف کی مرضی کے خلاف اہلخانہ نے اس کی شادی کرائی تھی، جس سے ناخوش ہوکر وہ گھر سے ناراض ہو کر لاہور چلی گئی تھی مقتولہ حنا ظریف نے لاہور کی عدالت سے خلع حاصل کر رکھی تھی، تاہم اہلخانہ اسے لاہور سے واپس اسلام آباد لے آئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم والد محمد ظریف اپنی بیٹی حنا ظریف کو لاہور سے واپس گھر لے کر آیا تھا۔ مقدمے میں والد اور مقتولہ کے سابق شوہر محمد نوید پر حنا کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ملزمان حنا ظریف کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ تھانہ نیلور پولیس نے ملزم والد محمد ظریف کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر محمد نوید اور حنا ظریف کے دیگر اہلخانہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔