عابد چودھری:امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت جانچنے کے لیے سِول لائنز ڈویژن پولیس نے انسداد دہشتگری عدالت میں موک ایکسرسائز کی۔
ڈی ایس پی کاشف ریاض کی زیر نگرانی ہونے والی مشق میں ریس کورس پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔
مشق کے دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ہنگامی مشق کے ذریعے پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی سِول لائنز کے مطابق پولیس کا ہنگامی ردعمل مزید مؤثر بنانے کے لیے ایسی مشقوں کا انعقاد جاری ہے۔ تعلیمی اداروں سمیت شہر کے تمام اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔