ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے امکان کے باوجود لاہور میں گرمی کی شدت برقرار

بارش کے امکان کے باوجود لاہور میں گرمی کی شدت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور میں بارش کے امکان کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہےہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں 60 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔