ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ دودھ ،دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام

ضلعی انتظامیہ دودھ ،دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خادم : ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 220 سے 240 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے دہی کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دہی 240 سے 260 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران دودھ اور دہی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔