ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گھر کی دہلیز پر فیملی کو لوٹ کر ڈاکو  فرار، واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 گھر کی دہلیز پر فیملی کو لوٹ کر ڈاکو  فرار، واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں گھر کی دہلیز پر فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکو شہری اور اس کے اہلخانہ سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شہری ذیشان سے 26 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ واردات کے دوران شلوار قمیض پہنے مسلح ڈاکو بچوں کی موجودگی میں شہری کو لوٹتے رہے، جبکہ ان کے دو ساتھی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر قریب موجود رہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔