سٹی 42 : پاکستان کےجیولن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025ء میں برانز میڈل جیت لیا۔
یاسر سلطان نے چھٹی اور آخری کوشش میں 77.43 میٹر کی تھرو کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یاسر کی تھرو سیزن میں ان کی بہترین کارکردگی قرار دی گئی۔ یاسر سلطان کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی،یاسر نے دوسری کوشش میں75.79 میٹر اور تیسری کوشش میں 72.57 میٹر کی تھرو کی۔
یاسر کے مقابلے میں سری لنکا کے پتھیراگے نے 82.05 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جبکہ جاپانی تھرور نے 78.60 میٹر کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔