ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ ختم

 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ ختم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چلی کے انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تاہم سونامی کا خطرہ ٹل گیا۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے اپنے مختصر وارننگ الرٹ کے بعد اعلان کیا کہ جمعرات کو جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں آنے والے اس زلزلے کے بعد کسی سونامی کا خطرہ موجود نہیں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ ارجنٹائن کے شہر یوشوایا کے جنوب مشرق میں 700 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ریکارڈ کیا گیا، جہاں تقریباً 57 ہزار افراد آباد ہیں۔

ادھر یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق میانمار اور بھارت کی سرحد کے قریب بھی 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer