ایشیا کپ سے قبل افغان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

ایشیا کپ سے قبل افغان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ سے پہلے بڑا دھچکا لگ گیا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹر نجیب زدران پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل گُھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، انکی جگہ شاہد اللہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ ایشیاکپ سے قبل نجیب زردان مکمل فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا میچ 26 اگست کولمبو میں ہوگا۔