فواد چوہدری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

فواد چوہدری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری  معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں توسیع کردی۔

مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے  سمیت 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔ جس میں وکیل رانا مدثر عمر  نے فواد چوہدری کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن پاکستان اسلام آباد میں پیشی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں آج طلب کر رکھا ہے ۔ عدالت ایک روزہ حاضرہ معافی کی درخواست منظور کرے ۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کی ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔