فیروز پور روڈ پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، 9 افراد زخمی

فیروز پور روڈ پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، 9 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فا ران یا مین : فیروز پور روڈ پر جنرل ہسپتال کے قریب تیز رفتار بس حادثے کا شکارہو گئی،9 افرادز خمی ،بس ایل ای ایس 5350 قصور سے لاہور آرہی تھی۔
تفصلا ت کے مطا بق  تیزرفتار بس میٹرو اسٹیشن کے جنگلے سے ٹکرا کر اُلٹ گئی، بس میں سوار نو افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،جبکہ  زخمیوں میں اصغر ولی، محمد اقبال، واجد، محمد ساجد، محمد آدم، گلفام، عبدالرحمان، شاہد اور طلحہ شامل ہیں ۔

اس کے علا وہ حادثہ کی وجہ سے بس کا آئل روڈ پر بکھر گیا، جسے ریسکیو عملہ نے دھوکرصاف کردیا، حادثہ کی وجہ سے فیروزپورروڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ہے، تاہم ٹریفک پولیس نے بس کو ہٹا کرروڈ ٹریفک کیلئے کلیئر کی۔