حریم شاہ کا شہباز شریف پر الزام جھوٹا ، ویڈیو  غیر متعلقہ اور 6 سال پرانی نکلی

Hareem Shah, PTI, Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں اہم اداروں تک رسائی حاصل کرنے والی نام نہاد ٹک  ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف پر الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹا نکلا، ویڈیو بنانے والے  صحافی نے بھی حریم شاہ کے الزام کی تردید کر دی ۔

 جب  فیکٹ چیک کیا گیاتو حریم شاہ کی جانب سے لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، یہاں تک کہ ویڈیو بھی پرانی نکلی جسے حریم شاہ نے غلط مطلب کیلئے استعمال کیا، دراصل یہ ویڈیو 6 سال پرانی ہے اور ویڈیو میں شہباز شریف کیساتھ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے دیرینہ ساتھی اور ہر دلعزیز دوست چودھری نثار علی خان کی بیٹی  نتاشہ  نثار علی خان ہیں ۔

  حریم شاہ کی جانب سے شہباز شریف پر الزام لگایا گیا اور ساتھ میں ویڈیو بھی جاری کی گئی کہ شہباز شریف نے  لندن کے نجی ہوٹل میں "اپنی نئی گرل فرینڈ" سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی ، پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی, پھر کمرے کی طرف چل پڑے۔

وڈیو 1 : 4 شادیاں کرنے والے شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ" سے دو گھنٹے طویل ملاقات؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے۔ کوئی شرم حیا؟@CMShehbaz pic.twitter.com/0Wv5kcuf7o

 دوسری جانب جس صحافی نے  یہ ویڈیو بنائی تھی اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر  آکر حریم شاہ کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے تمام تفصیلات  شیئر کر دیں اور کہا کہ یہ ویڈیو میں نے آج سے تقریبا پانچ سال پہلے بنائی تھی، یہ ویڈیو چرچل ہوٹل کی لابی کی ہے،ہوٹل میں شہباز شریف کے ساتھ افضال بھٹی بھی موجود تھے، اس دن نواز شریف اپنی مرحومہ زوجہ کی عیادت کے بعد پاکستان واپس جا رہے تھے۔