فواد خان اداکار بننے سے قبل کیا کام کرتے تھے؟ ویڈیو نے چونکا دیا

Fawad Khan From His University Days Is Unrecognizable
کیپشن: Fawad Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکار فواد خان کا شمار ان ملکی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کو بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا، فواد خان کی ایک سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی جس کو دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے، ویڈیو کے ان کے زمانہ طالبعلمی کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق فواد خان پاکستان کے سب سے بڑے سٹار ہیں۔تمام فنکار ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں جبکہ عوام بھی ان کے ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتی ہے،  جیسے ہی مولا جٹ میں ان کی واپسی کا اعلان ہوا، شائقین انہیں سکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین نظر آرہے ہیں، فواد خان کے ڈرامہ سیریل' ہمسفر' اور ' زندگی گلزار' نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔

فواد خان ایک سپر سٹار بننے سے قبل ایک گلوکار تھے اور انہوں نے اپنے بینڈ کا نام' ای پی' رکھا جب وہ منظر عام پر آیا تو اس کو بھی عوام نے پسند کیا، اس کو  فواد اور ذوالفقار جبار خان عرف زلفی ایک ساتھ شروع کیا، فواد نے اپنی یونیورسٹی میں گانا شروع کیا تھا اور وہ ان دنوں اس قدر ناقابل شناخت تھے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی جس میں وہ گانا گا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھی ہمراہ ہیں۔

بعد ازاں فواد خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ' خدا کے لیے' اور  ڈرامہ سریل 'ہمسفر 'میں اداکاری کی اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer