ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد طالبہ تشدد کیس میں ملزمہ انا علی کی ضمانت منظور

فیصل آباد طالبہ تشدد کیس میں ملزمہ انا علی کی ضمانت منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کے سلسلے میں درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت آسانی سے مل جاتی ہے تو سب یہاں آتے ہیں۔

فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار انا علی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن آپ نے غلط بیانی کی تھی۔  درخواست گزار بچی تو ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد آئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت آسانی سے مل جاتی ہے تو سب یہاں آتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض کیس میں نامزد ملزمہ انا علی کی 4 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔