ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ملک میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد مختلف اضلاع میں تباہی اور سیلاب کی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کو نقد رقوم اور زرتلافی کی ادائیگیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہبازشریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلی فون کرکے بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بات چیت کی۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ جب کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لئے پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔