نو پارکنگ سے موٹر سائیکل کو رائیڈر سمیت اٹھالیا گیا، ویڈیو وائرل

نو پارکنگ سے موٹر سائیکل کو رائیڈر سمیت اٹھالیا گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نو پارکنگ  سے ٹریفک پولیس  کا لفٹر کے ذریعے کسی گاڑی کو اٹھانا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر گاڑی یا موٹر سائیکل کو سوار سمیت اٹھا لیا جائے تو نہایت عجیب لگتا ہے۔

ایسا ہی واقعہ  بھارتی ریاست پونے میں  پیش آیا جہاں نوپارکنگ سے ایک  شخص کو موٹر سائیکل سمیت لفٹ کرلیا گیا ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

 یہ واقعہ تقریبا تین روز قبل شام  کے اوقات میں بھارت کے پونے کے علاقے نانپیتھ میں پیش آیا جب ایک ٹریفک برانچ پولیس اہلکار نے کنٹریکٹ عملے کے ساتھ موٹرسائیکل اٹھا لی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل نو پارکنگ ایریا میں کھڑی ہے جب عہدیداروں نے موٹر سائیکل کو لفٹ کرنا شروع کی تو مالک آیا اور اس پر بیٹھ گیا۔

 ذرائع  کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل  جب اٹھائی جارہی تھی تو مالک اس پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور بار بار درخواست کے باوجود نیچے اترنے سے انکار کردیا جس کے بعد عملے نے اس شخص سمیت ہی موٹر سائیکل کو اٹھا لیا۔