(ویب ڈیسک)کوروناوائرس کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ،شہر میں کوروناوائرس کے 658 نئے مریض سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،۔ لاہور میں24گھنٹوں کے دوران کورونا مزید8 زندگیاں نگل گیا جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.9 فیصد ہوگئی۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 923 ہو گئی، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 334 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 23ہزار 812ہو گئی ہے۔ملک بھر میں 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 10 لاکھ 9 ہزار 555 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔