ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 نئے ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: ایس ایس پی آپریشنز لاہور وقار شعیب قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایس ایس پی آپریشنز لاہور وقار شعیب قریشی نےعہدے کا چارج سنبھال لیا.

وقار شعیب قریشی کا تعلق پولیس سروس کے 36 ویں کامن سے ہے۔ وقار شعیب قریشی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اہم عہدوں پرخدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل وقار شعیب قریشی ایس ایس پی ایڈمن لاہور فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز  وقار شعیب قریشی کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا. شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ماڈرن پولیسنگ،سروس ڈیلیوری کا معیار مزید بہتر بنائیں گے۔پبلک فرینڈلی پولیس کلچر اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات عمل میں لائیں گے. 

Malik Sultan Awan

Content Writer