ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز کیلئے بُری خبر

ڈاکٹرز کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے ) بزدار حکومت نے ریسکیو میں تعینات ڈاکٹرز کے لیے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ریسکیو میں تعینات ڈاکٹرز کو خصوصی ہیلتھ الاؤنس دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی میں محکمہ خزانہ نے ریسکیو میں تعینات ڈاکٹرز کو الاؤنس دینے پر مخالفت کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ریسکیو میں گریڈ 17، 18،19 اور گریڈ بیس کے ڈاکٹر کی تنخواہ میں تیس ہزار تک اضافہ ہونا تھا۔

محکمہ خزانہ نے کابینہ کمیٹی میں ریسکیو اہلکاروں کوالاؤنس نہ دینے کی سفارشات کی۔ کابینہ کمیٹی کے باقاعدہ منٹس آف میٹنگ جاری کردیئے ہیں۔ منٹس آف میٹنگ کے مطابق ڈاکٹرز کے لیے اضافی الاؤنس دینے کا ایجنڈا منسوخ کردیا گیا ہے۔