( بسام سلطان ) صوبے میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی قلت کا انکشاف، چیف ڈرگ کنٹرولر نے 9 ادویہ ساز کمپنیوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
چیف ڈرگ کنٹرولر کا 9 کمپنیوں کو ویکسین کی قلت پر خط سامنے آگیا، مراسلے کے مطابق پنجاب میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی مارکیٹ میں قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ویکسین کی قلت ڈرگ ایکٹ 1976 کی کھلی خلاف ورزی ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ادویہ ساز کمپنیاں رجسڑڈ ادویات کی سپلائی مارکیٹ میں یقینی بنائیں۔
مارکیٹ میں ویکسین کی قلت کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے، کتے کے کاٹنے کی ویکسین بنانے اور امپورٹ کرنے والی کمپنیاں سپلائی کو یقینی بنائیں۔ پنجاب میں ہر سال 2 لاکھ سے زائد کتے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔