پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایئرپورٹ (سعید احمد سعید) قومی ایئرلائن نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا اطلاق آج سے ہوگا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

 

پی آئی اے انتظامیہ نے کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ سات ہزار روپے 879 مقرر کر دیا، اس کرائے کے حامل مسافر کو صرف ہینڈ کیری دستی سامان لیجانے کی اجازت ہو گی جبکہ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار543 کردیا گیا، اس دوران 35 کلو سامان لیجانے کی سہولت ہو گی۔

 

 ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے، پی آئی اے لاہور کیلئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔

 دوسری جانب سول ایوی ایشن انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، ٹریول ایڈوائزری 20اگست سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گئی۔ٹریول ایڈوائزری میں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پروٹوکول پر پابندی عائد کر دی گئی، سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو لینے آنے والے ڈرائیور پارکنگ میں گاڑی کے اندر بیٹھنے کا پابند ہو گا۔

ائیرہورٹ مینجر سماجی فاصلے پر عمل درآمد کروانے کا پابند ہو گا۔ مسافر دوران سفر فیس ماسک پہنے کے پابند ہوں گے۔دوران فلائیٹ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء مکمل پیکنگ میں دی جائیں، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازم قرار دے دیا گیا، مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ وصول کرنے والی ائیرلائن کو سماجی فاصلے کے تحت سیٹیں نہ چھوڑنے کی رعایت ہو گی۔

 ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دوران سفر مسافر اپنی سیٹ پر ہی بیٹھنے کا پابند ہو گا۔ دوران سفر گھنٹے بعد کیبن کریو مسافروں کو ہینڈ سینٹائزر فراہمی یقینی بنائے۔ فلائیٹ میں موجود مسافروں اور کریو کا مکمل ڈیٹا اور موبائل فون نمبر کی لسٹ ہیلتھ ٹیموں کو دینا لازمی قرار دے دیا گیا، ملک بھر کے ائیرہورٹس پر مسافروں کو لینے آنے والوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer