جی سی یونیورسٹی نے طلبا سے پیسے بٹورنے کا نیا منصوبہ بنا لیا

جی سی یونیورسٹی نے طلبا سے پیسے بٹورنے کا نیا منصوبہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) ایم فل اور ایم ایس کے طلباء کے پراسپیکٹس کی قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دی گئی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے طلباء کے داخلوں سے بھی منافع کمانا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم فل اور ایم ایس میں داخلوں کے لئے پراسپیکٹس کی قیمت 2000 روپے کر دی گئی ہے۔ ایم فل میں داخلوں کے لیے یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ کا ایک ہزار روپے پہلے ہی وصول کر چکی ہے۔ داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

آن لائن فارم جمع کرانے والے امیدواروں سے پراسپیکٹس کی قیمت 2050 روپے وصول کی جائے گی۔ ایم فل کے مہنگے فارم خریدنے پر طلباء نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ طلباء کہتے ہیں کہ سرکاری یونیورسٹی ہونے کے باوجود نجی یونیورسٹی کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔