شیخ رشید مظلوم کشمیریوں کے حق میں میدان میں آ گئے


سعید احمد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہٹلر مودی نے کشمیر کی حیثیت ختم کرکے مصیبت مول لے لی ہے، شہباز شریف سمجھدار آدمی ہے ایک طرف خون تو دوسری طرف سیاست لیکن یہ دونوں ہی نہیں رہیں گے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے آواز بلند کرنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ مظفر آباد سمیت سات جگہوں پر جلسے کروں گا، کشمیری اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں۔

شیخ رشید احمد سیاسی حریفوں پر گولہ باری کرنا نہ بھولے ان کا کہنا تھا کہ   مریم نواز نے ساری مصیبت خود مول لی شہبازشریف میری پارٹی کا آدمی ہے وہ نہ سیاست بچا سکے گا اور نہ ہی خون۔

شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے کا دعوی کر دیا جنرل باجوہ کے مدت ملازمت میں توسیع پر بولے کہ وہ گریٹ ہیں اور چینی صدر نے بھی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔

  شیخ رشید احمد نے ریلوے  کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ بھی پیش کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer