بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں جنرل منیجر کے عہدے خالی

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں جنرل منیجر کے عہدے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں افسران کو جنرل مینجر کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ، لیسکو سے چیف انجینئر آپریشن لطیف مغل کوانٹرویو کے لیے کال کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپکو نےچوبیس اگست کو واپڈا ہاوس میں انٹرویو کے لیے لیسکو کے چیف انجینئر لطیف مغل کوبلا لیا ہے، اسی طرح میپکو سےچیف انجینئر محمد صدیق، فیسکو سےچیف انجینئرمحمد عارف اور نذیر احمد سومرو کو کال کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرفیسکو شفیق الحسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالرزاق ویڈیو لنک سےانٹرویو دیں گے، لیسکو میں جنرل مینجر کی دو آسامیاں خالی ہیں۔

جی ایم ٹیکنیکل مجاہد سعید رانا رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گے جس سے اہم ترین آسامی خالی ہو جائیں گی، اسی طرح جی ایم آپریشن کی آسامی پر لطیف مغل کو کرنٹ چارج پر تعینات کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer