سٹی42: احتساب عدالت لاہور میں پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھیننے اور جھگڑا کرنےکے خلاف کیپٹن ریٹائرصفدرکیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرصفدرکیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس اہلکاروں سے لاٹھی چھیننے اور لڑائی جھگڑے پردرج کیاگیا۔ مقدمہ میں جہانزیب اعوان اور 10 سے15نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔ مریم نواز کی پیشی کےبعدکیپٹن ریٹائرصفدرکی اہلکارسےمڈبھیڑ ہوئی تھی۔