چالان کیوں کیا؟ شہری نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی

چالان کیوں کیا؟ شہری نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) طاقت کا نشہ یا پیسے کا غرور ، لکشمی چوک میں کار سوار نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن ساجد پر گاڑی چڑھا دی اور فرار ہوگیا، ساتھی وارڈنز نے گاڑی پکڑ کر تھانہ میں بند کردی۔

ایس پی سٹی ٹریفک کے مطابق لکشمی چوک کے قریب رانگ پارکنگ پر ٹریفک وارڈن ساجد نے گاڑی کو روکاجس پر ڈرائیور نے چالان ٹکٹ لینے کی بجائے وارڈن پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ڈرائیور کے گاڑی چڑھانے پر وارڈن ساجد زخمی ہو گیا۔

واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer