عابد چودھری:شاہدرہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد پھرسراُٹھانےلگے،مسلح افراد نے شہری محمدحسن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پستول کےبٹ مارکرزخمی کردیا۔واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
موٹرسائیکل سوارملزمان محسن چٹا اور آیان نےمحمد حسن پرسگریٹ پھینکا،محمدحسن کےمنع کرنےپرملزمان نےاسلحہ نکال کرتشدد کرناشروع کردیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محمدحسن جان بچانےکیلئے بھاگاتوملزمان نےپیچھے سے فائرنگ کردی،مدعی کے مطابق ملزمان پرپہلے بھی اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان تاحال قانون کی کی گرفت میں نہ آ سکے۔