ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 کی کال پر کارروائی،شہری سے موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار

15 کی کال پر کارروائی،شہری سے موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: اقبال  ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے والے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شہری اویس نے ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر  اقبال  ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، جبکہ واردات کے بعد کی ویڈیو فوٹیج میں بھی ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور موثر سراغ رسانی کے ذریعے ملزم کو کامیابی سے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اس کامیاب کارروائی پر ایس پی سدرہ خان  نے عدیل انجم اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔