ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی تحفظ سنگل یوز پلاسٹک کیخلاف کریک ڈاون، 751 کلو پلاسٹک بیگز ضبط

ماحولیاتی تحفظ سنگل یوز پلاسٹک کیخلاف کریک ڈاون، 751 کلو پلاسٹک بیگز ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور میں ماحولیاتی تحفظ سنگل یوز پلاسٹک رولز 2023کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ٹیموں کی 55مقامات و مارکیٹس میں انسپیکشنز،751کلو پلاسٹک بیگز ضبط کرلیا گیا۔

کمشنر لاہور مریم خان کے مطابق شہر کی4 تحصیلوں میں خلاف قانون پلاسٹک بیگز فروخت کنندگان کو 25ہزار کے جرمانے کئے گئے ہیں 75مائیکرون سے کم وزن پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاون جاری رہیگا اور چار تحصیلوں میں کریک ڈاون کا آغاز،ضبطی و جرمانوں کے علاوہ سربمہری بھی ہوگی۔

کمشنر لاہور مریم خان نے بتایا کہ کریک ڈاون کو اے سیز لیڈ کررہے ہیں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس پر ٹیمیں مشتمل ہیں انتظامیہ کو واضح ہدایات ہیں، کریک ڈاون کو روزانہ کی بنیاد پر سخت اور مانیٹر کیا جائیگا۔