ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن کا کریک ڈاون، فیک نمبر پلیٹ اور ٹیمرڈ شدہ 3 گاڑیاں پکڑ لیں

ڈولفن کا کریک ڈاون، فیک نمبر پلیٹ اور ٹیمرڈ شدہ 3 گاڑیاں پکڑ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  ایس پی ڈولفن کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کا ٹیمپرڈ اور فیک نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈولفن سکواڈ نے دوران پٹرولنگ مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو 15 کال پر راؤنڈ اپ کیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق راؤنڈ اپ ہونے والی گاڑیاں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے بلیک لسٹ تھیں گاڑیاں چیک کرنے پر 2 فیک نمبر پلیٹ اور 1 ٹیمپرڈ شدہ نکلی فیک نمبر اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں بند کرایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری شدہ، فیک نمبر، ٹیمپرڈ و بلیک لسٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔