جنید ریاض: سکول ایجوکیشن نے انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے افسران کا اسکریننگ ٹیسٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے، جو اس سلسلے کا چوتھا مرحلہ ہوگا۔
محکمہ کے مطابق سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی آسامیوں کیلئے درخواستیں 30 اپریل تک وصول کی جائیں گی، جبکہ گریڈ 18 اور 19 کے افسران ان عہدوں کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔
سی ای اوز اور ڈی ای اوز کیلئے عمر کی حد 55 سال جبکہ ڈپٹی ڈی ای اوز کیلئے 50 سال مقرر کی گئی ہے۔
اسکریننگ ٹیسٹ (پیکٹاء) کے تحت لاہور میں منعقد ہوگا، جہاں امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے افسران کو بعد ازاں انٹرویوز کے عمل سے گزار کر انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں بہتر نظم و نسق اور کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔