ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ: مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک، ایک فرار

 چوہنگ: مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک، ایک فرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:چوہنگ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم وہ نہ رکے اور میلاد چوک کی جانب فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت وسیم اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان اقدام قتل، چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔