ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں میر کالونی:  کرین گڑھے میں گرنے سے گیس اور پانی کی فراہمی معطل

 میاں میر کالونی:  کرین گڑھے میں گرنے سے گیس اور پانی کی فراہمی معطل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس:میاں میر کالونی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دوران ناقص حکمت عملی اور انتظامی غفلت سامنے آ گئی ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ترقیاتی کام کے دوران ایک کرین گہرے گڑھے میں گر گئی تھی، تاہم واقعے کے بعد تاحال کرین کو نہیں نکالا جا سکا۔ کرین گرنے کے نتیجے میں زیر زمین سوئی گیس اور پانی کی پائپ لائنیں بھی متاثر ہوئیں۔

پائپ لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث علاقے میں گیس اور پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر نہ صرف کرین کو نکالا جائے بلکہ متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کر کے گیس اور پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

مکینوں نے مزید کہا کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

علاوہ ازیں علاقے کا ٹیوب ویل گزشتہ تین ماہ سے خراب ہے جس کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔