انور بیگ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

انور بیگ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق سینیٹر انور بیگ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر انور بیگ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر ،مصطفی نواز کھوکھر سمیت سیاسی رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ سابق سینیٹر انور بیگ گزشتہ روز حرکت قلب بند کے باعث انتقال کرگئے تھے خیال رہے کہ انوربیگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہے، پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین بھی رہے۔

دوسری طرف انور بیگ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔