عثمان خان : پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر مزید کارروائی معزز عدالت ھائی کورٹ ملتان بنچ کے احکامات کی روشنی میں روک دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے نوٹی فیکیشن کردیا۔
یادرہے قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا تھا۔ جس کے مطابق پنجاب میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز 9 جون سے ہوناتھا جبکہ کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔