جلسے کے بعدعمران خان کا لاہوریوں کےنام اہم پیغام

جلسے کے بعدعمران خان کا لاہوریوں کےنام اہم پیغام
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:لاہور میں کامیاب جلسے کے بعد عمران خان نے لاہوری عوام کے نام اہم پیغام شئیر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  جلسے کی ویڈیو شئیر کی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ26سال کی سیاست میں سب سےبڑےجلسےاورسپورٹ پرلاہورکاشکریہ، لاہورمیں سب سےزیادہ پرجوش اورردعمل والےحاضرین تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب پی ٹی آئی نے لاہور میں مینار پاکستان پر پاور شو کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کا جم غفیر جلسے میں شرکت کیلئےاُمڈ آیا۔جلسے میں خواتین بچوں کے ہمراہ بڑی تعدادمیں عمران خان کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچیں۔