ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین کی پیشی پر عدالت سے مسلحہ شخص گرفتار

جہانگیر ترین کی پیشی پر عدالت سے مسلحہ شخص گرفتار
کیپشن: jahangir tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیشن کورٹ اور احتساب عدالت کے سیکورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان کی ایک اور بڑی کاروائی، جہانگیر ترین کے پیشی کے وقت احتساب عدالت کے گیٹ سے مسلحہ شخص گرفتار کر لیا، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلیں۔

 سیشن کورٹ اور احتساب عدالت کے سیکورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان اور ان کی ٹیم نے ملزم طارق محمود گجر کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق مسلحہ شخص جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم طارق محمود گجرسے پسٹل ہوا ملزم سے 3 گولیاں اور ایک میگزین بھی برامد ہوا انسپکٹر مبشر اعوان کا کہنا تھا عدالتوں کے باہر متعدد سائلین اور ملزمان قتل ہوچکے ہیں کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مسلحہ شخص کو گرفتار کر لیا ملزمان کو عدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں دیں گے سی سی پی او اور ڈی آئی جی کے احکامات پر عملدرآمد کروا رہے ہیں۔
وکلا ,ججز اور سائلین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے ملزم طارق محمود گجر کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer