ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھائی سال بعد لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ججز کے لئے ناموں کی سفارش

 ڈھائی سال بعد لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ججز کے لئے ناموں کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں 23 ججز کی آسامیاں خالی ہونے کا معاملہ، ڈھائی سال بعد لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ججز کے لئے ناموں کی سفارش کردی گئی، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کے لئے تین لاء افسران، تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سات وکلاء کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لئے 13 نئے ججز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل ،ایڈووکیٹ انوار حسین، بیرسٹر سلطان تنویر احمد ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد طارق ندیم ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب محمد امجد رفیق کو جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وکلامیں ایڈووکیٹ علی ضیاء باجوہ ، عابد حسین چٹھہ، محمد راحیل کامران شیخ، ایڈووکیٹ رضا قریشی، احمد ندیم ارشد کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر، سیشن جج صفدر سلیم شاہد اور سیشن جج شکیل احمد کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز کے لئے جوڈیشل کمیشن کو نام بھجوائے تھے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مشیر عالم سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔