مریم نواز کا شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی کا اظہار

Shahbaz Sharif Maryam Nawaz
کیپشن: Shahbaz Sharif Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت کے میدان میں کرو۔

شہباز شریف کی ضمانت منظوری پر ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ ‏دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل ہی گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف سے وفاداری ہی نکلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو۔ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جا سکتے۔ مریم نواز نے سرخرو_شہباز_پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی چلایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer