کورونا کی صورتحال کے بار ے میں بتاتے ہوئےخاتون ڈاکٹر روپڑیں

کورونا کی صورتحال کے بار ے میں بتاتے ہوئےخاتون ڈاکٹر روپڑیں
کیپشن: Doctor breaks down explaining Covid-19 situation in India
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک:بھارت میں کورونا  کی صورتحال کے بار ے میں بتاتے ہوئےخاتون ڈاکٹر روپڑیں، وبائی امراض کی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے کی گئی اپیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ٹروپتی گیلڈا نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں بھارت میں  کورونا کی بگڑتی صورتحال  کے بارے میں بتایا، انہوں نے بھارت میں ویکسین کی کمی ، اسپتال کے بیڈز کی کمی اور آکسیجن بحران کے بارے میں حقائق  کے بارے میں  بتایا۔

ڈاکٹر ٹروپتی گیلڈا کا کہناتھا کہ کورونا کے باعث ممئبی  اور دیگر شہروں میں صورتحال انتہائی خراب ہے ،آئی سی یو میں بیڈز ویٹنگ پر ہیں اور واڈز میں مریضوں کیلئے بیڈز دستیاب نہیں ہیں۔ اس سے قبل میں نے کبھی اپنے آپ  کو  بےیارومددگار کبھی محسوس نہیں کیا، ہم مریضوں کو آکسیجن کے ساتھ گھروں میں دیکھ رہے ہیں ، یہ ساری صورتحال بتاتے ہوئے ڈاکٹر ٹروپتی گیلڈا  جذباتی ہوگئیں۔

ڈاکٹر نے تنبیہ  کی کہ اگراپنے آپ کو سپر ہیرو سمجھتے ہیں ، قوت مدعافیت مضبوط ہے  اورآپ کو کورونا نہیں ہوا توآپ غلط فہمی میں ہیں ،  ہم 35سال سے کم عمر کے افراد کووینٹی لیٹرز پر دیکھ رہے ہیں  اورہم ان کی مدد نہیں کرپارہے، باہر  اکیلے نکلیں یا فیملی کے ساتھ جائیں تو ماسک کا ضرور استعمال کریں، کورونا ہر جگہ پر پھیل چکا ہے۔

نئی دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کے خطرناک حد تک کمی کے باعث  کورونا وبا سےبدھ کےروز 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2 ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں ۔

 ایک عہدیدار نے بتایا کہ آکسیجن لیک ہونےسے آدھے گھنٹے تک 60 وینٹی لیٹروں کو سپلائی بند ہونےکے باعث 22 مریض ہسپتال  میں جان کی بازی ہار گئے ۔

  بھارت میں کورونا کی دوسری لہر     کے پھیلاؤ کا ذمہ دار حکومت کی  ناقص  حکمت عملی  کوقراردیاجارہا ہے، رواں ماہ میں کورونا کی نئی قسم کے تقریباً3اعشاریہ5ملین سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔