حافظ شہباز علی: متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا گیا۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی متحدہ عرب امارات کا اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔ جاوید آفریدی کی کاروباری اور کھیل کی ترقی کے لئے خدمات پر ان کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزہ جاری کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی نے اس اعزاز پر خلیج ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ گولڈن ویزہ جاری کرنے پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی، کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں پل کا کردار ادا کروں۔ جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ
خواہش ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچز کا انعقادہو۔
I'm grateful to UAE for golden visa, says @PeshawarZalmi chairman @JAfridi10 https://t.co/I0XTuGQ33e
— Khaleej Times (@khaleejtimes) April 21, 2021