دو کمسن بچوں کے اغوا کا ڈراپ سین

Children Kidnapped in Lahore
کیپشن: Children Kidnapped
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شفیق آباد سے لاپتہ ہونے والے دو کم سن بچے بازیاب، 11سالہ خدا بخش اور 12سال کے ذوالقرنین کو بازیاب کروا کر ورثاء کے سپرد کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ذوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ 11سالہ خدا بخش اور 12سال کے ذوالقرنین کو بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مغوی بچے بغیر بتائے اپنے ماموں کے ساتھ اس کے گھر چلے گئے تھے۔ مغوی بچوں کے والد نے تھانہ شفیق آباد میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد محمد عامر انجم نے دونوں مغوی بچوں کو بازیاب کروایا۔

ادھر مانگا منڈی میں 20 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا گیا۔ مانگامنڈی پولیس نے مغوی آصف کے والد نیامت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس کے مطابق پانچ نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پانچ نامعلوم افراد گزشتہ رات دو گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے اور آصف کو گھر کے دروازے سے اٹھاکر لے گئے۔متاثرہ باپ نے اعلیٰ حکام سے مغوی کو جلد بازیاب کراکے ملزمان گرفتار کر نے کی اپیل کی ہے۔