طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

Female Teachers
کیپشن: Female Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عثمان علیم) خواتین کو محفوظ و جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کا بڑا فیصلہ، سکولز، کالجز و یونیورسٹی طالبات و فی میل ٹیچرز کیلئے سرکاری سطح پر الگ فی میل بس سروس شروع کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائے گا، جس کے کامیاب ہونے پر دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی، 85 کروڑ کی لاگت سے بسیں خرید کر خواتین کے لیے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے کیلئے نئے مالی سال میں فنڈز مختص کرنے کی سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا دیں، منصوبے کے تحت خواتین کے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے روٹس پر بسوں کو آپریٹ کیا جائے گا، منصوبے کا مقصد مناسب کرایوں میں طالبات و خواتین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

منصوبے کے آغاز سے خواتین کے کالجز ، یونیورسٹیز کے باہر پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کا رش کم ہوگا، جس سے کی سڑکوں پر پرائیویٹ گاڑیوں میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بچوں پر سکولوں میں تشدد روکنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے محکمہ قانون کی جانب سے مسودہ قانون بھی تیار کر لیا گیا، سکول میں بچے کو تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

مسودہ قانون کے مطابق  کوئی ٹیچر سکولوں میں طلبا کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے، کسی بھی قسم کی سزا پر ٹیچر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بچوں کو سزا دینے پر ٹیچر کو برطرف بھی کیا جا سکے گا، مسودہ قانون جلد منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer